نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 52 رنز سے ہرا دیا

ڈھاکہ (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ نے اسپن بولر اعجاز پٹیل کی کیریئر بیسٹ بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 52 رنز سے ہرا دیاـاعجاز پٹیل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یہ ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر کا 100واں میچ تھاـ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھائیس رنز بنائے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں صرف 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اعجاز پٹیل کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیاـ نیوزی لینڈ نے 5 ٹی ٹونٹی میچز میں بنگلہ دیش کی برتری کو کم کرکے 2ـ1 کردیا ہےـ

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ کے لئے کوئی اچھا ثابت نہ ہوا جب اس کے پہلے پانچ کھلاڑی 11 اوورز میں صرف 62 رنز پر پویلین لوٹ گئے’ فن ایلن 15′ راچن رویندرا 20 ویل ینگ 20 کولن ڈی گرینڈ ہوم صفر اور کپتان ٹام لیتھم پانچ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ہنری نکل اور ٹوم بلینڈل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور 128 رنز تک پہنچا دیا ہنری نکل 36 اور ٹوم بلینڈل 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھائیس رنز بنائےـ بنگلہ دیش کی طرف سے سیف الدین دو جبکہ مہدی حسن مستفیض الرحمان اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیـ

بنگلہ دیش کی بیٹنگ بھی 128 رنز کے تعاقب میں ابتدا ہی سے لڑکھڑا گئیـ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 23 رنز پر آؤٹ گرنے کے بعد کوئی بھی بلے باز نیوزی لینڈ کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے بنگلہ دیش کی جانب سے مشفیق رحیم 20 لیٹن داس 15 اور محمد نعیم 13 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اس طرح بنگلہ دیش کی ٹیم نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے صرف 19.4 اوورز میں 76 رنز پر آؤٹ ہو گئی نیوزی لینڈ کی جانب سے اسپن باؤلر اعجاز پٹیل نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 4 کو آؤٹ کیاـ ان کی بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا’ اس کے علاوہ مکاؤنچی تین جبک کولن ڈی گرینڈ ہوم’ اسکاٹ اور راچن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاـ

اپنا تبصرہ بھیجیں