اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں کو مکمل کرنے کی غیر معینہ مدت ختم ،ٹائم فریم مقرر

اسلام آباد(گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی معیار میں اضافہ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تسلسل میں سمسٹر بہار 2021سے تمام اکیڈمک پروگرامز مکمل کرنے کے لئے ٹائم فریم مقررکیا تھا ، سمسٹر خزاں 2021ء کے داخلے جاری ہیں ،کسی بھی تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو مقرر کردہ دورانیہ کے اندر پروگرام مکمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر ذمہ داری طالب علم کے سر ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم پروگرام کی تکمیل مقرر کردہ وقت میں نہیں کرپاتا ہے تو اسے مزکورہ پروگرام میں دوبارہ سے داخلہ لینا ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق میٹرک/ایف اے پروگرامزپاس کرنے کا دورانیہ کم از کم دو سال)چار سمسٹر(اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال ) 10سمسٹر(مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح چھ ماہ کے سرٹیفیکیٹ کورسز کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ایک سال ، تمام ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کوتین سال کی مدت میں جبکہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو چار سال میں مکمل کرنا ہوگا۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ تین سال میں، اڑھائی سالہ بی ایڈ پانچ سال میں اور بی ایس/بی بی اے/چار سالہ بی ایڈ پروگراموں کو آٹھ سال کی مدت میںپاس کرنا لازمی ہوگا۔ایک سالہ ایم ایڈ کے لئے تین سال جبکہ تمام ماسٹر ڈگری پروگراموں کے لئے زیادہ سے زیادہ دورانیہ چار سال مقرر کردیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پالیسی کے مطابق تمام ماسٹرز ڈگری لیول کے پروگرامزسمسٹر بہار 2021ء کے بعد ختم کردئیے گئے ہیں ، لہذا ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے ایم اے/ایم ایس سی/ایم ایڈ پروگرامز میں سمسٹربہار 2021ء یا اس سے پہلے داخلہ لیا تھا وہ اپنا پروگرام سمسٹر خزاں 2025ء تک مکمل کرلیں اس کے بعد ان پروگرامز میں یونیورسٹی جاری طلباء و طالبات کا داخلہ نہیں کرے گی۔جن طلبہ کے پروگرامز خزاں 2025ء تک مکمل نہیں ہوں گے ان کو یونیورسٹی کوئی ریلیف فراہم نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں