بینک اسلامی

بینک اسلامی نے اسلامک بینکنگ میں ” برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ2021″ حاصل کرلیا

کراچی (گلف آن لائن) اپنی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اعزازات حاصل کرنے والے ملک کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے ،بینک اسلامی نے حال ہی میں پاکستان کا قومی اعزاز ” برانڈ آف دی ایئر 2021″ حاصل کر لیا ۔بینک اسلامی کو یہ اعزاز اسلامک فنانس کی کیٹیگری میں دیا گیا ہے ۔یہ ایوارڈ، عز ت ماب صدر پاکستان ، جناب عارف علوی کی جانب سے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او ، سید عامر علی کو پیش کیا گیا ۔اس سے قبل ادارے نے سال 2019 اور سال 2020 میں بھی ایوارڈ حاصل کئے تھے ۔بینک اسلامی ملک بھر میںاپنی جدید اور ڈیجیٹل بنیاد پر پیش کردہ خدمات کے ساتھ ، شرعی اصولوں پر مبنی خدمات کے لیے ایک نئی جہد متعارف کرارہا ہے ۔ترجمان کے مطابق ،برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ پاکستان کا شمار ملک کے سب سے قابل قدر اعزازات میں کیا جاتا ہے ۔

جو صرف اُن اداروں کو پیش کیا جاتا ہے، جو اپنے برانڈز کے انتظا م وانصرام میں کامیابی کے ساتھ تمام عوامل کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں ۔جب کبھی اپنے صارفین کے ذہن میں اپنے برانڈ کی ایک مستحکم شکل کی ترویج کی بات آئی ہے تو دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں اس حوالے سے بینک اسلامی کا ایک شاندار ٹریک ریکارڈ رہا ہے ۔ٹیکنالوجی کے لحاظ سے انتہائی جدید تیکنیکی صلاحیت کے حامل مالیاتی اداروں میں شمار کئے جانے کے ناتے ، بینک اسلامی اپنے کسٹمرز کوایسی مختلف اقسام کی خدمات کی پیشکش کے لیے کوشاں رہتا ہے ،جو کسٹمرز کے لیے وسیع پیمانے پر فائدہ مند ہو ۔بینک اسلامی نے حال ہی میں کسٹمر کی جانب سے ادارے پر کئے جانے والے اعتماد کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے ذخائر کے 300 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر ادارے کے ترقیاتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او ، سید عامر علی نے کہا کہ ،” بینک اسلامی میں ہم اپنے صارفین اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو شرعی اصولوں پر مبنی آسان ترین اور سہل مالیاتی خدمات فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ہم اپنا اعتماد قائم کرکے اپنی ساکھ کو بہتر بناتے اور کسٹمرز کے لیے بینکاری کو باسہولت بناتے ہوئے ،ملک بھر میں اپنے فنانشل انکوژن میں اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ برانڈ آف دی ایئر جیسے پلیٹ فارم سے ہماری پذیرائی اور شناخت ، ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی اور فخر کی بات ہے اور ہم آئندہ بھی کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔بینک اسلامی اپنی کامیابیوںکے حوالے سے متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی پہچانا گیا ہے ،جن میں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز بھی شامل ہے، جس میں ادارے نے ” بیسٹ اسلامک بینکنگ برانڈ” کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں