بائیڈن

سمندری طوفان کی تباہ کاری، بائیڈن کامتاثرہ علاقوں کا دورہ

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نیویارک اور نیوجرسی کے دورہ پر روانہ ہوگئے ، جہاں انہوں نے سمندری طوفان کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا،امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ایڈا کی وجہ سے شدید بارشوں، سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں امریکا کی مشرقی ریاستوں میں مجموعی طور پر پچاس افراد ہلا ک ہوئے تھے۔

ہلاکتوں کے اعتبار سے نیوجرسی سرفہرست رہا، جہاں مجموعی طور پر 27 افراد ہلاک ہوئے۔ صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں وفاقی سرمایہ خرچ کرنے کا اعلان کیا ۔ صدر بائیدن نے کہا کہ مستقبل میں سمندری طوفان زیادہ طاقتور اور شدت سے آ سکتے ہیں، اس لیے تیاری ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں