فوجی کی بیٹی

فوجی کی بیٹی ہوں ،پاکستان پرکڑا وقت آیا تو ایک سپاہی کی طرح لڑونگی’ رابی پیرزادہ

لاہور(گلف آن لائن) شوبز کو خیر بادکہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں اور میری رگوں میں فوجی کا خون دوڑ رہا ہے ،خدانخواستہ جب بھی پاکستان پرکڑا وقت آیا تو میں ایک سپاہی کی طرح دشمنوں کے خلاف لڑوںگی ، اپنے دین اور ملک کیلئے شہادت حاصل کرنا کوئی معمولی رتبہ نہیں بلکہ ہ نصیب والوں کو ملتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے لیکن بھارت میں اس پر بھی واویلا کیا جارہا ہے ۔

بھارت کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچائے لیکن ہماری افواج اور حساس اداروںنے اس کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ،بھارت جس طرح تلملا رہاہے ان کی بے بسی پر ترس آتا ہے کیونکہ پاک فوج نے بھارت کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں