وینا ملک

وینا ملک کی اداکاری کی دنیا میں واپسی،اردو فلکس کی سیاسی و سماجی مسئلے پر مبنی سیریز میں نظر آئینگی

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔وینا ملک جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی سیاسی و سماجی مسئلے پر مبنی سیریز میں نظر آئیں گی۔

وینا ملک کا ہے کہ مزاحیہ انداز میں سیاست و سماجی حالات پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی مزاحیہ مصنف و اسکرپٹ رائٹر ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھی ہے۔وینا ملک نے کہا کہ وہ اردو فلکس کی سیریز کے علاوہ بھی یونس بٹ کے چند دیگر اہم منصوبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم انہوں نے اس متعلق معلومات بتانے سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں