ڈا لر

ڈا لر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مسلسل گرواٹ کا شکار،ڈالر168روپے کی بلند سطح سے تجاوزکرگیا

کراچی (گلف آن لائن)ڈا لر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مسلسل گرواٹ کا شکار ہے ،منگل کو پاکستا ن میں ڈالر168روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر چکا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر35پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.15روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت167.25روپے سے بڑھ کر167.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں80پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.60روپے سے بڑھ کر168.20روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.60روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی تاہم1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید232روپے سے گھٹ کر230.50روپے اور قیمت فروخت233.50روپے سے گھٹ کر232.50روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں