اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا افغانستان کی امداد کے لیے پیر کو کانفرنس طلب کرنے کا منصوبہ

نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ نے افغانستان کی امداد کے لیے پیر کو ایک کانفرنس طلب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا اور اس حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی بھی نہیں طے کی جا سکی ہے، اس لیے بیرونی امداد کا فوری امکان کم ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے ممالک نے افغانستان کو امداد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تاہم اس کے لیے ایک اہم شرط یہ ہے کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں آخر انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے حوالے سے طالبان کا رویہ کیا ہو گا۔

طالبان حکومت کی پالیسیاں بھی ابھی واضح نہیں ہیں اس لیے اکثر ممالک اس بات کے منتظر ہیں کہ آخر طالبان کی سمت کیا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں