انٹر بینک

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.60روپے سے بڑھ کر167.90روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے بڑھ کر168روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

جس سے یوروکی قیمت خرید197.40روپے سے بڑھ کر198.20روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت232روپے سے بڑھ کر234روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں