مہنگائی کی شرح

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کا اضافہ ،مہنگائی کی شرح 13.64 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد ( گلف آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کا اضافہ ،مہنگائی کی شرح 13.64 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 215روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 58 روپے 48 پیسے مہنگا ہوگیا، آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 11 روپے 38 پیسے مہنگے ہو گئے، رواں ہفتے کے دوران فی کلو پیاز کی قیمت 63 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 3روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 6 روپے2 پیسے مہنگے ہوگئے، دال مسور،دال ماش گرم مصالحہ مہنگا ہوا، رواں ہفتے گھی ،تازہ دودھ،گرم مصالحہ اور چاول بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 49 روپے 7 پیسے سستا ہوا، پیٹرولیم مصنوعات ،چائے کی پتی ،خشک لکڑی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں