اسلام آبا د(گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ای وی ایم اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ،الیکشن کمیشن کو جلا نے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔
شازیہ مری نے کہاکہ وزرا کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے ،عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجود ہر جمہوریت پسند ای وی ایم کو مسترد کریگا ،پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے۔