ہمایوں اختر خان

عوام کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ملک کی ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیں گے’ ہمایوں اخترخان

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں ملک کی ترقی و خوشحالی کو ووٹ دیں گے اور لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کابوریا بستر گول کر دیں گے ، جو سیاسی جماعت یہ دعویدار ہے کہ لاہور ان کا قلعہ ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں اس دعوے سے دستبردار کرا دیں گے ،انشااللہ ووٹرز جوش و خروش سے باہر نکلیں گے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں آج 12ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میںاپنے دفتر میں رہنمائوں اور حلقے کے اکابرین سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز اورکارکنان کے جوش و خروش نے پیشگی فیصلہ سنادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور دھاندلی دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا ہے ۔ عوام آپ کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ نے ہمیشہ نقب لگائی ہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز اب آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے اور اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے۔

انہوںنے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ دیں گے اور یہی ملک کے دیگر علاقوںمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی بنیاد ثابت ہو گا۔ ہمایوں اختر خان نے کہاکہ سیاسی مخالفین اب ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام ان سے سوال کرتے ہیں کہ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والوں نے ان کیلئے کیا کیا ہے جس پر انہیں دوبارہ ووٹ دئیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں