احسن اقبال

چیف الیکشن کمشنر حکومت کے نامزد کردہ ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں ٹیمپرنگ سے دھاندلی ہوسکتی ہے۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی وزراء نے جس چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی ہے وہ حکومت کے نامزد کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں پر تنقید تحریک انصاف کی حکومت کا وتیرہ ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پیپر بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت ای وی ایم سے زیادہ محفوظ ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں