محمد وسیم

خوش قسمت سمجھتا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے،محمد وسیم

راولپنڈی (گلف آن لائن) پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی محمد وسیم نے کہاہے کہ خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے، پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں اپنی پوری جان مارونگا ،عبدالرزاق کے ساتھ بطور آل راؤنڈر کام کرنے سے بہت سیکھنے کو مل رہا۔ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہاکہ خوش ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا ہے،اکانومی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بڑھ جاتا ہے لیکن کوشش کروں گا کہ مزید بہتر بولنگ کروں۔

انہوںنے کہاکہ عبد الرزاق نے بہت کچھ سیکھایا مجھے،بطور آل راؤنڈر میں بین سٹوکس کو فالو کرتا ہوں،فرسٹ کلاس میں عبد الرزاق کے ساتھ کافی کام کیا۔ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی پوری جان ماروں گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نے نارتھ وزیرستان میں ٹیپ بال کرکٹ سے آغاز کیا اور پھر پشاور میں ہارڈ بال کرکٹ کھیلی،عبدالرزاق کے ساتھ بطور آل راؤنڈر کام کرنے سے بہت سیکھنے کو مل رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں