نیئر بخاری

صحافتی نمائندہ تنظیمیں میڈیا اتھارٹی کے خلاف سراپاً احتجاج ہیں،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ صحافتی نمائندہ تنظیمیں میڈیا اتھارٹی کے خلاف سراپاً احتجاج ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اصل فریق صحافی متنازعہ میڈیا اتھارٹی نا منظور کر رہے ہیں ،صحافیوں کو اس عمران کی تلاش ہے جو کہتا تھا میڈیا کا صرف کرپٹ حکومتیں میڈیا کا منہ بند کرتی،میڈیا کی پیداوار حکومت میڈیا پر ہی قدغنیں لگا رہی ہے ،حکمرانوں کو مجوزہ اتھارٹی مسودہ پارلیمان اور صحافتی تنظیموں کے سامنے رکھنے میں کیا خوف ہے ۔

نیر بخاری نے کہاکہ حکمرانوں کی شفافیت سے گھبراہٹ کی وجوہات کیا ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے آقا میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈوں اور حربوں میں ناکام رہے، میڈیا پر پابندیاں اور میڈیا پرسنز کی زبان بندیاں افسوسناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اظہار رائے پر قدغنیں اور سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں