قومی ون ڈے

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا آرام ، ٹریننگ سیشن نہیں ہوا

راولپنڈی(گلف آن لائن)قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نے اتوار کو آرام کیا ، ٹریننگ سیشن نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نے اتوار کو آرام کیا ، ٹریننگ سیشن نہیں ہوا اور نہ ہی میڈیا سرگرمی ہوئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ ہوا ،ٹیم وائٹ کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے ،کپتان شاداب خان 42 گیندوں پر 96 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ،انہوں نے 10 چھکے اور 4 چوکے لگائے،فخر زمان نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے ،افتخار احمد 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ،

عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں،دوسری اننگز میں ٹیم گرین کو پریکٹس کیلئے صرف 24 اوورز ہی مل سکے،ٹیم گرین نے کپتان بابر اعظم کے 81 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،خوشدل شاہ نے 31 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے ،زاہد محمود، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں