قوی خان

میری ایک فلم ”آئی ول میٹ یو دئیر بسمل ”ریلیز کے انتظار میں ہے ‘ سینئر اداکار

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ فی الوقت کوئی نیا پراجیکٹ نہیں کر رہا تاہم میری ایک فلم ”آئی ول میٹ یو دئیر بسمل ”ریلیز کے انتظار میں ہے ،ہمار ے جونیئرز بھی بڑا اچھا کام کررہے ہیں اورکئی جونیئرز نے ایسا کام کیا ہے جو سینئر ز بھی نہیں کر سکے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قوی خان نے کہا کہ فلم ” آئی ول میٹ یو دئیر بسمل” باہر کی بنی ہوئی فلم ہے اور اس کو ارم بلال نے ڈائریکٹ کیا ہے ،جب سینما کھلیں گے تواسے ریلیز کیا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ عمر کے لحاظ سے سینئر ہو جاتا ہے لیکن اصل چیز کام ہے کہ خدا کی ذات کسے صلاحیت دیتی ہے ، بعض اوقات جونیئرز سے بڑا اچھاکام ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اب کہتا ہوںکہ بلکہ مشورہ ہے کہ یہ سیکھنا چاہیے کہ کیا نہیں کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں