کومل رضوی

نئے ریلیز ہونے والے گیت ”چلو کہیں دور چلیں” کیلئے خودموٹرسائیکل چلائی ‘ کومل رضوی

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ میرا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گیت ”چلو کہیں دور چلیں” بڑامقبول ہواہے،اس کی ویڈیو کے لئے میں نے خودموٹرسائیکل چلائی ،گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جو بہت خوبصورت ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جب کوئی گانے کی فرمائش کرتا ہے تومیرے لئے میوزک کے بغیرگانامشکل ہو جاتاہے اور میں اکثرمعذرت کر لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آوازمیں پختگی لانے کیلئے میں بلا ناغہ ریاضت کرتی ہوں اوراس کے ساتھ اپنے استاد محترم سے بھی ریاضت کی کلاس لیتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں