کورونا ویکسین

پھر ثابت ہو گیا تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے،اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد اکثریتی جماعت ہے۔

پیر کو اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ وزیراعظم عمران خان ہی واحد قومی رہنما ہیں، تحریک انصاف ہر صوبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر ر ہی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بلوچستان میں کوئی سیٹ حاصل نہ کر سکی ، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں