غنی علی

خواتین شوہر کو متاثر کرنے کیلئے بہترین لباس کا انتخاب کریں،غنی علی

کراچی (گلف آن لائن)خوبرو اداکارہ غنی علی نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر کو متاثر کرنے کیلئے بہترین لباس کا انتخاب کریں۔غنی علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اْنہیں خوبصورت لباس پہنے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔غنی علی نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘اپنے شوہر کو متاثر کرنے کے لیے بہترین لباس کا انتخاب کریں۔

غنیٰ علی نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس وقت انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی لباس پہنا ہوا ہے۔غنی علی کی اس پوسٹ پر مداح اْن کی سوچ اور اس ٹِپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں