شازیہ مری

مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ مشیر خزانہ نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، مشیر خزانہ کورونا کا بہانا بناکر مہنگائی کے حوالے سے تاویلیں نہ گھڑیں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا ،سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے امپورٹ کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ذرعی ملک میں چینی اور گندم کا مہنگا ہونا حکومت کی نالائقی ہے ۔

شازیہ مری نے طنز کیا کہ ترین صاحب کیا پٹرول۔گیس اور بجلی کی قیمتوں کا تعین بھی کورونا کر رہی ، شازیہ مری نے سوال اٹھایاکہ کیا ایل این جی کی خریداری میں تاخیر میں بھی کورونا رکاوٹ تھی ؟ انسانی زندگی بچانے والی ادویات کے مہنگے ہونے کا کورونا سے کیا تعلق ہے ۔ انہوںنے شازیہ مری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن میں اظافہ نہ کرنے میں بھی کورونا کا قصور ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے ،صدر آصف علی زرداری نے سچ کہا تھا نیب اور ملک کی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں