یاسر حسین

یاسر حسین، عمر شریف کی لمبی اور صحتمند زندگی کیلئے دعاگو

کراچی (گلف آن لائن)اداکار یاسر حسین نے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی ہے۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر سینئر اداکار عمر شریف کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئرکی ہے جس میں دونوں اداکار بہت خوش نظر آرہے ہیں۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یااللہ ! عمر شریف کو لمبی اور صحت مند عمر عطا فرما۔

‘انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’عمر شریف نے بچپن سے لے کر آج تک ہمارے چہروں پر مسکراہٹ پھیلائی ہے، آپ سب لوگوں سے دعا کی اپیل ہے’۔یاسر حسین نے عمر شریف کا خیال رکھنے کے لیے اْن کی اہلیہ زرین عمر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں