یو ایس اوپن

یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست ہوگئی

نیویارک (گلف آن لائن)یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔روسی کھلاڑی ڈینئل مدویدیو نے نوواک جوکووچ کو ہرا کر ان کا 21 ویں بار Grand Slam جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ڈینئل مدویدیو نے سربیا کے جوکووچ کو 4۔6، 4۔6 اور 4۔6 سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز فائنل برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے جیتا تھا۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4ـ6، 3ـ6 سے شکست دی تھی۔اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور 1969 کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں