عابدہ پروین

شفقت امانت علی کے پائوں چھونے پر عابدہ پروین کے مداح ناخوش

کراچی (گلف آن لائن) معروف صوفی قوال و گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے معروف گلوکار شفقت امانت علی خاں کے پائوں چھونے پر مداح نا خوش نظر آ رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گزشتہ شام سے وائرل ہے جس میں پاکستانی میوزک انڈسٹری کے دو بڑے ستاروں کو ایک فریم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو مں عابدہ پروین اور شفقت امانت علی ملنے کے لیے ایک دوسرے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اس دوران لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین شفقت امانت علی کا پائوں چھونے کیلئے نیچے جھکتی ہیں، شفقت امانت علی عقیدتاً عابدہ پروین کو اوپر اٹھاتے ہوئے گلے سے لگا لیتے ہیں۔

اس مختصر سی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداح عابدہ پروین کے اس عمل سے ناخوش نظر آ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عابدہ پروین کو شفقت امانت علی کے پائوں نہیں چھونے چاہئیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی روایت ہے، اسے نہیں اپنانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں