کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ملزم عبید الرحمن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ سیشن عدالت نے ملزم عبید الرحمن کو 5سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ماڈل کالونی پولیس نے ملزم کو 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 1020 گرام کرسٹل برآمد ہوئی تھی۔