حماد اظہر

اس بار بھی شیڈول سے پہلے ہی ڈرائی ڈاکنگ مکمل ہوگئی ہے، حماد اظہر کا ایل این جی بارے بیان

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر توانائی حماد اظہر ایل این جی بارے کہاہے کہاس بار بھی شیڈول سے پہلے ہی ڈرائی ڈاکنگ مکمل ہوگئی ہے ۔ اپنے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہاکہ اوریجنل ایف ایس آر یو بحال ہوگیا ہے ،صرف 66گھنٹے کی کچھ سیکٹرز میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ ہی کرنا پڑی۔

حماد اظہر نے کہاکہ ان سیکٹرز کو رات سے مکمل گیس بحال کر دی گئی ،پاور سیکٹر میں کوئی بھی تعطل نہیں آیا ۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل پاور اور پٹرولیم ڈویژن شاباشی کی مستحق ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں