ڈاکٹر شاہد صد یق

کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن) )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں ، بیرو ن ملک بیٹھ کر بیماری کے نام پر ڈرامے کرنے والو ں کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ،کرپشن کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو بیانہ ملک بائس کروڈ عوام کا ترجمان ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کی دولت لوٹنے اور کرپشن کرنے والے اپنا عبرتناک انجام دیکھ رہے ہیں اپوزیشن کی اولین کوشش کرپشن کیسز سے چھٹکارا پانا او رلوٹی گئی ملکی دولت ہضم کرنا ہے جس میں یہ کامیاب نہیں ہوسکتے وزیر اعظم عمران خان کرپٹ عناصر کے احتساب کے ایجنڈا پر کاربند ہیں اور کسی کو ڈھیل دیں گے نہ ڈیل ہوگی،

انہو ں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوںنے ملک کی بنیادو ں کو کھوکھلا کر دیا، کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ زیادہ دور نہیں عمران خان کرپشن کے خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں