مہنگائی

مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 1.31 فیصد کا مزید اضافہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 1.31 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ،وفاقی ادارہ شماریات نے حساس اعشاریوں کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق سالانہ مہنگائی 14 اعشاریہ 33 فیصد پر پہنچ گیا ،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 221 روپے تک پہنچ گئی،رواں ہفتے بیس کلو آٹے کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگا ہوگیا،آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1234 روپے تک پہنچ گئی،چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیا،

چینی کی فی کلو قیمت 108.43 روپے گی کلو ہو گئی، گزشتہ ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ،فی درجن انڈوں کی قیمت 175 روپے سے زائد ہو گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1869 روپے سے مہنگا ہو کر 1917 روپے کا ہو گیا،گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہو گیا،گھی کا اڑھائی کلو کا ٹین 870 روپے 29 پیسے کا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 4 روپے 55 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، فی کلو پیاز کی قیمت 58 روپے 43 کی سطح پر پہنچ آ گئی،گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 47 پیسے کی کمی ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 54 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ 83 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی،دال چنا کی فی کلو قیمت 150 روپے رہی، دودھ،خشک لکڑی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں