حماس

صابرہ اور شاتیلا قتل عام صہیونیوں کی گردنوں پرلعنت کا طوق ہے، حماس

غزہ (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کیساتھ قابض دشمن کے جرائم ساقط نہیں ہوسکتے، قابض دشمن کے ساتھ مذاکرات وقت اور وسائل کا ضیاع ہے، دشمن سے مذاکرات کے ذریعے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور حق خود ارادیت حاصل نہیں کیے جاسکتے۔لبنان کے صبرو شاتیلا پناہ گزین کیمپوں میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی 39ویں برسی کے موقعے پر حماس کے شعبہ امور مہاجرین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صبرو شاتیلا میں فلسطینیوں کے قتل عام کا سنگین جرم صہیونی مجرموں کی گردنوں میں ہمیشہ لعنت کا ایک طوق بن کر رہے گا۔ اس جرم میں ملوث تمام صہیونی جنگی مجرم تھے اور یہ جرم ان کے ماتھوں پر بدنامی کا داغ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے قابض دشمن فلسطینی قوم کو جھکنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔ ہمارا ایمان ہے کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل جلد ہو کررہے گا۔ جنگی مجرموں کو انسانیت کے خلاف جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ وقت گذرنے کے ساتھ جرائم ساقط نہیں کئے جاسکتے۔حماس نے کہا کہ جماعت اپنی قوم کے شہدا کا خون کبھی فراموش نہیں کریگی، حماس اور فلسطینی قوم جنگی مجرموں کا تعاقب جاری رکھے گی چاہے طویل زمانے گذرجائیں مگرہم اپنے حقوق اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں