کرنسی مارکیٹ

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

کراچی(گلف آن لائن) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر168.60روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169روپے ہو گئی تاہم یورو کی قیمت خرید 197.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپے پر مستحکم رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر برقرار رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر5پیسے سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہوا تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں