ڈاکٹر شاہد صد یق

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال نا گزیر ہے’ ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال نا گزیر ہے ،دنیا آگے جا رہی اور ہم ابھی بھی ٹھپہ لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں ،الیکشن کمیشن کا رویہ جانب دارانہ ہے، الیکشن کمیشن پرانا اور بوسیدہ نظام رکھنا چاہتا ہے جو ملک و قوم کے مستقبل کے لئے بہتر نہیں ۔

اپنے ی بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی الیکشن ہوں دھاندلی کے الزامات لگائے جاتے ہیں،شفاف انتخابات کے لیے آنے والے عام انتخابات ان شاء اللہ الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے۔ انہو ں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اتنا بیک ورڈ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ڈرتا ہے ،بھارت میں پچھلے 35 برسوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہو رہا ہے اور نتائج سو فیصد صحیح آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان تو 2016سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کی ہر بات میںمیں نہ مانوں کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہو تا جارہاہے۔انہو ں نے کہاکہ جب بھی انتخابا ت میں شفافیت کی بات آتی ہے پٹواری اور ا ن کے ہمنوا دور بھاگتے ہیں،یہی چیز انہوں نے سینیٹ انتخابات میں کی جب شو آف ہینڈز کا معاملہ آیا اور اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین پریہی حرکت دہرائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں