صبور علی

لباس کے بارے میں محتاط ہوں ، وہی پہنتی ہوں جو شخصیت کو مزید نکھار دے ‘ صبور علی

لاہور(گلف آن لائن ) خوبرو اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ میں اپنے ملبوسات کی ڈیزائنگ خود کرتی ہیں ، مجھے شروع سے ملبوسات کی ڈیزائنگ کا شوق تھا اور وقت کے ساتھ یہ شوق جنون اختیار کرتاگیا ۔ایک انٹر ویو میں صبور علی نے کہا کہ اگر میں کسی ڈریس ڈیزائنر کے پاس جاتی ہوں تو ان کے ڈیزائن دیکھنے کی بجائے انہیں اپنے ڈیزائن کے حوالے سے گائیڈ کرتی ہوں۔

میں اچھی طرح جانتی ہوںکہ اب کونسان فیشن چل رہا ہے اور میں اس کے مطابق اپنے ملبوسات تیار کراتی ہوں۔ادکاارہ نے کہا کہ میں اپنے لباس کے بارے میں بڑی محتاط ہوں اور وہی پہنتی ہوں جو میری شخصیت کو مزید نکھار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں