اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے کیا تحفے ملے، حکومت نے تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
پیر کو ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قراردے دیا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق سربراہان مملکت کیدرمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتاہے، ایسے تحائف کی تفصیل اجراء سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی، بے بنیاد خبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر،ملکی وقارمجروح ہوگا،شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم چیلنج کر دیا گیا ،
کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، دور ان سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کیے۔