پی سی بی

پی سی بی نے کیوی کرکٹ بورڈ کی نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

لاہور(گلف آن لائن)پی سی بی سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رابطہ کر کے نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی تاہم پی سی بی نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے یہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ دوبارہ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ری شیڈول سیریز کیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کی یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ادھرکیوی کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے عمل کوشرمناک قراردیدیا ، کہتے ہیں مجھے تفصیلات نہیں پتہ لیکن یہ اچانک ہوا،پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے، اندازہ ہے پاکستانیوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں