عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک نئی اشتہاری ویڈیو سامنے آنے پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شادی کے ملبوسات بنانے والی بھارت کی معروف کمپنی کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کیا ہے۔ اس اشتہار میں اداکارہ عالیہ بھٹ ایک دلہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ شادی کے منڈپ میں اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیٹھی ہے اور جب کنیادان کی رسم شروع ہوتی ہے تو وہ اس رسم کے خلاف بولتی ہے اور کہتی ہے، میں کوئی دان کرنے کی چیز ہوں؟ کیوں صرف کنیا دان!تاہم دلہن کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کے ہونے والے سسر اور ساس بھی اپنے بیٹے کو بڑی خوشی کے ساتھ دان میں دے دیتے ہیں۔

دلہن اس پر کہتی ہے، نیا آئیڈیا، کنیا مان!اس اشتہار کی مخالفت کرنے والے بعض بھارتی صارفین نے لکھا ہے کہ تمام برانڈ بار بار صرف ہندو رسوم و رواج اور روایات کو ہی نشانہ کیوں بناتے ہیںمسلمانوں کے رسوم و رواج کو نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔انہوں نے عالیہ بھٹ اور اشتہار تیار کرانے والی کمپنی کے پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں