رمیز راجہ

ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، یہ جاننا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنی خودداری اور کرکٹ کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔رمیز راجہ نے کہاکہ انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے، ہماری جانب سے مخالفین کا مقابلہ کرنے اور کوئی رعایت نہ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے، صورتحال کا سب کو علم ہے، یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے ،ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتہ چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کییدورہ ختم کر دیا جائے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا،ہم نے یہاں پہنچنے کے لییبڑی محنت کی تاہم اس کی قدر نہیں کی گئی جس کادکھ ہے، صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں، ایک دوسرے پر الزام لگانیکا وقت نہیں ہے۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے،ہم آئی سی سی کے فورم پر کھل کر بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں