وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر ریپبلکن سینیٹر جیمز رِش سے ٹیلیفونک رابطہ

نیو یارک (گلف آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ سے متعلقہ مصروفیات کے موقع پر سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر ریپبلکن سینیٹر جیمز رِش سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیر خارجہ نے پاکستان کیطرف سے، امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، اسٹریٹجک شراکت داری کی خواہش کا اعادہ کیا جو دوطرفہ اور علاقائی حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔ وزیر خارجہ نے علاقائی روابط، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خارجہمخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ایک مستحکم اور وسیع البنیاد حکومت کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی دہشت گرد گروہ، افغان سرزمین کا دوبارہ کبھی استحصال نہ کر سکیں۔ امریکی سینیٹر رش نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں