شاہ محمود قریشی

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کیا، شاہ محمود قریشی

نیویارک (گلف آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کیا۔پاکستانی میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے اپنے گذشتہ پانچ دنوں میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں اور گفتگو و شنید سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں ہونیوالے ویڈیو خطاب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور ان کی تقریر کے مختلف پہلوؤں کو صحافیوں کے سامنے رکھا ۔

وزیرخارجہ نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا’سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے افغانستان اور کشمیر سمیت دیگر امور پر بات چت ہوئی، امریکی وزیر خارجہ سے باہمی امور اور افغان معاملات پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کیا کہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، افغانستان کے عوام کے سکون اور امن کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،طویل عرصے کے بعد افغانستان میں امن کی امید پیدا ہوئی ہے’افغانستان میں خوراک کی کمی ہے، اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں’عالمی برادری نے توجہ نہ دی تو افغانستان کے حالات خراب بھی ہو سکتے ہیں’ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے’طالبان کو افغانستان میں کامیابی اشرف غنی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملی’افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت عوامی اعتماد کھو چکی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں