فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان مضبوط لوکل گورنمنٹ کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مضبوط لوکل گورنمنٹ کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مضبوط لوکل گورنمنٹ کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں،مطلق العنان بادشاہت سے جمہوریت کی جانب سفر درجہ بدرجہ طے پایا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے گئے،آرٹیکل 148کا نفاذ نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ لوکل حکومتوں کی سب سے بڑی مخالفت چیف منسٹرز کی جانب سے آ رہی ہے،اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ نظام وضع نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں کے پیسے برابر ی کی بنیاد پر مختلف اضلاع پر خرچ نہیں ہوتے،بااختیار بلدیاتی حکومت پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں