اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری ویلفیئر فنڈ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری ویلفیئر فنڈ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ۔عدالت عالیہ کے جسٹس بابر ستار نے فریقین کے دلائل کے بعد مختصر فیصلہ سنادیا ۔

ہائی کورٹ نے کہاکہ ڈیپوٹیشن پر آئے سیکریٹری سید انتخاب عالم کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے کہاکہ سیکریٹری کی تعیناتی سروس رولز کی خلاف ورزی ہے بطور سیکرٹری تعیناتی غیر قانونی ہے،ورکر ویلفیئر فنڈ میں 19 گریڈ کے ڈائریکٹر نعیم الرحمن نے سیکریٹری کی تعیناتی چیلنج کی تھی۔

درخواست میں کہاگیاکہ نو فروری 2021 کو سید انتخاب عالم کو سیکریٹری ویلفئیر فنڈ تعینات کیا گیا، سیکرٹری کی نا متعلقہ تعلیم ناہی تجربہ ہے وہ جی ایم پی ٹی ڈی سی بھی کام کر رہے تھے،ڈیپوٹیشن پر بطور سیکرٹری تعیناتی ایمپلائز سروس رولز 1997 کی خلاف ورزی ہے، فوری طور پر سید انتخاب عالم کو اس کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں