پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کا بیرونی قرضوں اور واجبات میں اضافہ پر اظہار تشویش

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے بیرونی قرضوں اور واجبات میں اضافہ پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ملک قرض پر نہیں ذمہ دارانہ رویہ اور حکومتی فرض کی دیانتدارانہ ادائیگی سے چلتے ہیں ،ملک کا مجموعی بیرونی قرضہ اور واجبات 122ارب 44کروڑ ڈالر سے زائد تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی دور کے تین برس میں بیرونی قرضہ جات اور واجبات میں 26ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ،قرض نہ لینے کے دعویدار ن نے کڑی شرائط پر بھاری قرضے لئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف زیلی دفتر بنانے والے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض کے درخواست گزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر ٹیکسز یوٹیلٹی بلز اور اشیاء ضروریہ میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا ۔

انہوںنے کہاکہ نیر بخاری نے کہاکہ زوال پزیر معیشت کے زمہ دار نالائق کپتان نااہل اور نکموں پر مشتمل حکومتی ٹیم ہے ،ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے دور میں نوکریوں میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اعداد و شمار میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 24 تک پہنچ چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں