ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن) لیگ میں”ش” ہی نہیں کئی مسلم لیگیں بن چکی ہیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں”ش” ہی نہیں کئی مسلم لیگیں بن چکی ہیں، نواز شر یف سیا سی میدان میں جتنے مر ضی آ نسو بہا لے 2023میں بھی انہیں عوام مسترد کردیںگے ،مسلم لیگ (ن) کا شیرازہ بکھر چکا ہے جس کا اعلان 2023سے پہلے پہلے ہو جا ئے گا ۔

مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کئی حصو ں میںتقسیم ہو چکی ہے جس کااعترا ف خود مریم صفدر نے کردیا ہے ،لیگی قیاد ت اپنے اپنے مفادات کی الگ الگ جنگ لڑ رہی ہے ملکی ادارو ں کو بد نام کرنے والے آج خود پوری دنیا میں ر سوا ہو چکے ہیں ریا ستی ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہیں ان شا ء اللہ ملک سے د شمنی کرنے والے کبھی بھی عوامی حما یت حا صل نہیں کر سکیں گے ۔

انہو ں نے کہاکہ نواز شر یف کو اپنی تقریرو ں میں ملک کے دفا عی اداروں پر تنقید کر تے ہوئے شرم آ نی چاہیے نوازشر یف لندن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنے کی بجائے پاکستان واپس آ کر اپنے کیسو ں کا سامنا کریں نوازشریف کا غذی شیر اورانتہا ئی بزد ل انسان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں