امریکا

سوڈان کے لیے ہماری سپورٹ عبوری نظام کی پابندی پر منحصر ہے،امریکا

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ براعظم افریقا کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیفری ویلٹمین کا خرطوم کا دورہ یہ باور کراتا ہے کہ امریکا ،،، سوڈان میں اقتدار کی سیاسی منتقلی پر کاربند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ ویلٹمین اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ سوڈان کے لیے امریکا کی سپورٹ خرطوم کی جانب سے عبوری نظام کی پابندی پر منحصر ہے۔

ترجمان کے مطابق خصوصی ایلچی نے ذمے دارایاں پوری کرنے اور عوام کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سوڈانی قیادت کی حوصلہ افزائی کی”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا، سوڈان میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں