پاکستان پیپلز پارٹی

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں آرڈینینس کے زریعے توسیع پر خدشات اور تحفظات ہیں، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں آرڈینینس کے زریعے توسیع پر خدشات اور تحفظات ہیں۔

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو ملک بھر سے چیرمین نیب منصب کیلئے کوئی منصف نہیں مل رہا ؟۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کا معاملہ جوڈیشنل کمیشن میں زیر التوا ہے ،سرکاری ادارے نیب کے چیئرمین کو آرڈیننس کے ذریعے 120 دن کی توسیع دینا سوالیہ نشان ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ ہائی کورٹس چیرمین نیب اور نیب کی جانبداری پر سوال اٹھاتی رہی ہیں ، نیب چیرمین اپنی ثابت شدہ جانبداری پر چیرمین برقرار رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت کا فرد واحد کیلئے آرڈیننس پر دستخط کرنا عہدہ صدارت کی توقیر میں کمی کے مترادف ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ چیرمین نیب کو توسیع دینے کا کیا یہ مقصد ہے کہ ہیلی کاپٹر چینی، آٹا، پیٹرول، ادویات، بی آر ٹی، ایل این جی، رنگ روڈ، بلین ٹری سیکنڈلز نیب کے سرد خانے میں پڑے رہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں