لاہور (گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ محسن پاکستان اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت کی خبر دلی رنج اور غم کا باعث بنی ہے۔
ان کی وفات سے ملک ایک عظیم انسان اور محب وطن پاکستانی سے محروم ہو گیا ہے۔ وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ڈاکٹر صاحب کا کردار کلیدی تھا ان کی رہنمائی سے محرومی پاکستان کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی وفات سے ملک میں سائنسی تخلیق اور ٹیکنالوجی کا ایک باب بند ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔