شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نیازی کے دور حکومت میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں اور عمران خان کو بہت دیر کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

جمعرات کو اپنے بیان میں شازیہ مری نے طنزیہ سوال کرتے ہوئے سلیکٹرز سے پوچھا کہ آپ کو تبدیلی پسند آئی ؟ اور کہا کہ گملے میں اگائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جا سکتے ہیں لیڈر نہیں اور گملوں میں اگائے گئے سیاستدان پورس کے ہاتھی بن جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں