بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے شہر کن مِنگ میں ہونے والی اقوام متحدہ کی حیاتیاتی انواع کے تحفظ کی عالمی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس میں تقریبا دو سو ممالک نے حصہ لیا۔ کانفرنس کے اختتام پر اس میں شریک ممالک نے زیادہ حیاتیاتی تنوع سے متعلق کن مِنگ ڈیکلیریشن پر دستخط کر دئیے۔ اس دستاویز میں تمام حکومتوں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اپنے جملہ فیصلوں میں انواع کے تنوع اور اس کی حفاظت کو پیش نظر رکھیں۔
اس کانفرنس میں عالمی سطح پر انواع کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ یہ اتفاق رائے اگلے سال کے اوائل میں اسی چینی شہر میں ہونے والے ایسی اگلی عالمی کانفرنس میں ممکن ہے۔ ایک ابتدائی تجویز کے مطابق اگلے دس برسوں میں عالمی سطح پر تحفط انواع کے لیے ایک سو تہتر بلین یورو خرچ کیے جائیں گے۔