ابوظہبی(گلف آن لائن)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (آج) پیر کو دو میچز کھیلے جائینگے ، پہلے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ اور دوسرے میچ نمیبیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
شیڈول کے مطابق پیر کو ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی،اسی روز دوسرا میچ نمیبیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔