روس

وعدوں پر عمل درآمد تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے،روس

ماسکو(گلف آن لائن)روس نے کہاہے کہ وعدوں پر عمل درآمد تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کی میزبانی کے باوجود روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسکو افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک کہ طالبان اقتدار تک پہنچنے سے پہلے کیے گئے وعدے پورے نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں طالبان کی طرف سے حکومت سازی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا انتظار ہے۔ روس طالبان سے کہہ چکا ہے کہ ماسکو افغانستان میں نمائندہ حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں