لاہور ہائیکورٹ

کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس میں قانونی معاونت طلب

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق کیس میں قانونی معاونت طلب کرلی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے تمام اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت طلب کرلی۔

فاضل عدالت نے کہا کہ تمام اداروے میٹنگ کے بعد عدالت میں کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی نقطہ پیش کریں ۔عدالت میں ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کے وکلا ء پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں